بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر برطانیہ جانے والے مسافر سے رشوت طلب کرنے والا کسٹم اہلکار گرفتار

جمعرات 26 مارچ 2015 21:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر برطانیہ جانے والے مسافر سے رشوت طلب کرنے والے کسٹم اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر داخلہ کے حکم پر ایف آئی اے حکام نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری سے سامان بغیر چیکنگ گزارنے کے عوض رشوت طلب کرنے والے کسٹم اہلکار کوگرفتار کر لیا ہے۔

واقعہ کی خبر جب برطانوی اخبار میں تصاویر کے ساتھ شائع ہوئی تو اس کسٹم اہلکار کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی اور عالمی میڈیا میں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔وزیر داخلہ نے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا جس کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :