یکم اپریل سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے وزارت پیٹرولیم کی جانب سے ورکنگ شروع کردی گئی ۔

جمعرات 26 مارچ 2015 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) ‬‎ وزارت پیٹرولیم کی جانب سے یکم اپریل سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے ورکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق 300 مکعب فٹ سے زیادہ گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ صنعتی سیکٹر کیلئے گیس کی قیمتوں میں 54 فیصد اور کمرشل سیکٹر کیلئے 18 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ صنعتی شعبے کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 262 روپے اور کمرشل صارفین کیلئے 114 روپے کا اضافہ ہو جائے گا جبکہ نجی و سرکاری بجلی گھروں کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 12 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :