امریکہ کے بین الاقوامی سینٹر برائے مذہبی پالیسی تھنک ٹینک کے سربراہ کی مولانا سمیع الحق سے ملاقات ،دارالعلوم حقانیہ کے تعلیمی ، انتظامی نظام اور ریسرچ و تحقیق کے شعبوں کو خراج تحسین

جمعرات 26 مارچ 2015 19:33

اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2015ء) امریکہ کے بین الاقوامی سینٹر برائے مذہبی پالیسی تھنک ٹینک کے سربراہ ڈاکٹر ڈوگلس ایم جونسٹن کی مولانا سمیع الحق سے ملاقات ، دارالعلوم حقانیہ کے تعلیمی اورانتظامی نظام اور ریسرچ و تحقیق کے شعبوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے مغربی دنیا اور تعلیمی اداروں کو آئیڈیل قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دارالعلوم حقانیہ کے چانسلر مولانا سمیع الحق سے اکوڑہ خٹک میں ملاقات کی اور عالمی امن کو درپیش خطرات امریکہ کی خارجہ پالیسی، مدراس، تعلیمی نظام پر تفصیلی بات چیت کی۔ کئی گھنٹوں کے اس دورہ میں مولانا سمیع الحق نے انہیں دارالعلوم کے بنیادی شعبوں ہائی سکول کے کئی سیکشنز،انگریزی کلاسز، لائبریریز او رریسرچ و تحقیق کے شعبوں سمیت درس نظامی شعبہ افتاء اور فقہ و حدیث اور اسلامی قوانین کے سپشلائزیشن پر بھی مفصل بریفنگ دی جس پر معزز مہمان نے حیرت اور تعجب کا اظہار کیا،شعبہ تخصص کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ڈوگلس نے کہاکہ دارالعلوم کا تعلیمی اور تحقیقی نظام نہایت متاثرکن ہے، یہاں جدید اصولوں پر مسائل کا حل نکالا جاتا ہے جو بہت مشکل کام ہے کیونکہ مغرب میں مذہب اور ریاست دو الگ الگ چیزیں ہیں، مذہب کو نظرانداز کرکے مسائل کا حل آسان ہے جبکہ یہاں ہر چیز کواسلام کے دائرے میں ڈالنا پڑتا ہے اور یہ مشکل کام یہاں انجام دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مولانا سمیع الحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میں عرصہ سے مولانا کا ذکر خیر سنتا رہا اور آج ان سے ملاقات کے بعد میں خوشگوار تاثرات لے کر جارہا ہوں ، اپنے تحریری تاثرات میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہاں ان تمام اچھے اصولوں کی پاسداری کا سبق سکھایا جاتا ہے، جسے قرآن اوردیگر آسمانی صحیفوں نے بیان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :