Live Updates

عمران خان نے کروڑوں روپے رشوت لیکر بیرسٹر سلطان کو آزاد کشمیر الیکشن کیلئے ٹکٹ دیا ، الطاف حسین کو کس منہ سے فرعون کہتے ہیں، احتساب بل نہ لایا تو ملک بھر میں احتجاج کروں گا،آزاد رکن قو می اسمبلی جمشید دستی کی ملتان میں سائیکل مارچ کے ہمراہ خانیوال روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 مارچ 2015 19:33

عمران خان نے کروڑوں روپے رشوت لیکر بیرسٹر سلطان کو آزاد کشمیر الیکشن ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2015ء) آزاد رکن قو می اسمبلی جمشید دستی کا سائیکل مارچ ملتان سے خانیوال روانہ ہو گیا ، جمشید دستی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو فر عون کہنے والے عمران خان نے کروڑوں رو پے لیکر بیر سٹر سلطان جیسے فرعون کو ٹکٹ دیا اور احتساب بل پارلیمنٹ میں پاس نہ ہوا تو گلی ،محلوں اور کو چوں میں عوام کے پاس لیکر جا ؤ ں گا ۔

وہ جمعرات کو یہاں ایک رات قیام کے بعد گھنٹہ گھر چوک سے خانیوال روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ جمشید دستی نے کہا کہ کر پشن دہشت گردی سے زیادہ خطر ناک ہے ،پنجاب پو لیس دہشت گرد اور حکمران دہشت گردوں کے سر پرست اور قاتل ہیں ۔لا ہور میں کسا نوں پر تشدد اور گرفتاریاں شر مناک ہیں ،حکمرا نوں نے زراعت کو تباہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمشید دستی نے کہا کہ جنو بی پنجاب کے حکمران تخت لا ہور کے پٹھو اور غلام ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ کے لوگ حکو مت سے تنگ آچکے ہیں اور تحریک انصاف نے وہاں کے لو گوں کو یر غمال بنا یا ہوا ہے ۔

رکن قو می اسمبلی نے مزید کہا کہ کہ تحریک انصاف پر گدی نشینوں ،جاگیر داروں اور سر مایہ داروں کا قبضہ ہے جبکہ عمران خان اپنی کسی بھی بات پر قائم نہیں رہتے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود کو کروڑوں روپے دیکر میر پور سے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا گیا ، عمران خان کو چاہئے کہ وہ الطاف حسین کو فرعون کہنے سے پہلے اپنے اردگرد عناصر پر بھی نظر ڈال لیا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلام آباد سائیکل پر پہنچ کر احتساب بل منظور کروانے کی کوشش کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات