پشاور ،چارپریزہ میں حساس اداروں کی کارروائی، پہاڑی پورہ تھانہ خود کش حملہ کیس کا ماسٹر مائنڈنبی گل گرفتار

جمعرات 26 مارچ 2015 19:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2015ء) متھرا کے علاقے چارپریزہ میں حساس اداروں کی کارروائی، پہاڑی پورہ تھانہ خود کش حملہ کیس کا ماسٹر مائنڈنبی گل گرفتار کرلیا گیا، محکمہ انسداد دہشت گردی فورس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد 2009ء کے خود کش حملے میں مطلوبہ تھا، دہشت گرد کی شناخت نبی گل کے نام سے ہوئی، تعلق خیبر ایجنسی سے ہے، دہشت گرد نبی گل نے نبی الرحمان کے نام سے شناختی کارڈ بنا رکھا تھا، دہشت گرد کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی، گرفتار دہشت گرد تھانہ پہاڑی پورہ خود کش حملہ کیس کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :