سراج الحق کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ، پی کے 95 میں پولنگ 7 مئی کو ہوگی

جمعرات 26 مارچ 2015 19:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو پی کے 95لوئر دیر میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 95لوئر دیر میں پولنگ 7مئی کو ہو گی،امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے مستعفی ہونے پر پی کے پچانوے میں انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی دوسے تین اپریل تک جمع کرائے جائیں گے، سکروٹنی چھ اور سات اپریل کو ہوگی جبکہ اپیلیں پر دس اپریل تک سنی جائیں گی، امیدواروں کی حتمی فہرست 17اپریل کو جاری کی جائے گی اور پولنگ 7مئی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ پی کے 95کی نشست امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی ۔ اس نشست پر تحریک انصاف جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کرے گی جبکہ اے این پی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جماعت اسلامی کے امیدوار کا مقابلہ کریں گے

متعلقہ عنوان :