الیکشن کمیشن نے فاٹا کے سینیٹ الیکشن میں 4سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

جمعرات 26 مارچ 2015 19:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن نے فاٹا سے 4سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کامیاب سینیٹرز میں سجاد طوری، مومن خان، اورنگزیب اورکزئی اور تاج آفریدی شال ہیں۔فاٹا کے نومنتخب سینیٹرز سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں حلف اٹھائیں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سینیٹ کی چار نشستوں پر الیکشن 5 مارچ کو فاٹا کے الیکشن کا طریقہ کار تبدیل کرنے کے صدارتی حکمنامے کے بعد الیکشن کمیشن نے 4 نشستوں پر الیکشن ملتوی کردیئے تھے ۔ حکومت نے حکم نامہ واپس لے لیا تھا جس کے بعد 4 نشستوں پر الیکشن کرائے گئے اور جمعرات کو الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔