کراچی: رینجرز نے بلاول ہاوَس کے باہر سے رکاوٹیں اور بیریئر ہٹانے کے حوالے سے جواب تیار کرلیا

جمعرات 26 مارچ 2015 18:40

کراچی: رینجرز نے بلاول ہاوَس کے باہر سے رکاوٹیں اور بیریئر ہٹانے کے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) ‬‎ رینجرز کی جانب سے شہر میں بیریئر اور رکاوٹیں ہٹانے کے حوالے سے جاری مہم کے سلسلے میں بلاول ہاوَس کے باہر سے بیریئر ہٹانے کے لیے رینجرز حکام کی جانب سے جواب تیار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رینجرز کی جانب سے تیار کیا گیا جواب کل تک وزارت داخلہ کو بھجوا دیا جائے گا۔ رینجرز حکام کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے سابق صدر ہونے کے باوجود ان کے گھر کے اطراف ے بھی بیریئر ہٹائے جا چکے ہیں۔ بلاول ہاوَس کے باہر سیکورٹی کے غرض سے پوری روڈ کو بند کردینا غیر قانونی ہے لہذا سیکورٹی کے غرض سے لگائے گئے بیریئر اور رکاوٹیں ہٹا دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :