فاٹا میں بھی جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، ملک نواز میر

جمعرات 26 مارچ 2015 17:47

لنڈیکوتل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) تحریک انصاف خیبر ایجنسی کے سینئرنائب صدر ملک نواز میر ملاگوری نے کہا ہے فاٹا میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔کیوں کہ اس سے فاٹا کی پسماندہ گی دور ہوگی اوراس کے انعقادسے فاٹا کے غریب عوام کے مسائل کی دہلیز پر ہی حل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی ورکروں سے ملاقات میں کہی۔ ان کا کہنا تھا علاقے کے ایم ۔این۔اے نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔ووٹ لینے کے بعد عوام کے مسائل تک بھول گئے اور عوام کا کوئی پر سان حال نہیں ہے۔جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :