2010کے سیلاب میں سوات کے سیاحتی مقامات پر ہوٹلز کو نقصان ہوا ، صوبائی حکومت نے سیلاب سے تباہ ہوٹل انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کیلئے جامع منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالمنیم خان کی مختلف وفود سے گفتگو
جمعرات 26 مارچ 2015 17:47
سوات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالمنیم خان نے کہا ہے کہ 2010کے تباہ کن سیلابوں کے دوران سوات کے سیاحتی مقامات پر جہاں عوام کو دیگر جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا وہاں ہوٹلوں کی تباہی کے باعث نہ صرف ہوٹلز مالکان کو مالی نقصان ہوا بلکہ سیاحتی صنعت بھی زوال پذیر ہو گئی تاہم صوبائی حکومت نے سیلاب سے تباہ ہوٹل انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کے لئے ایک جامع منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے ۔
جس کے تحت حکومت عالمی اداروں خاص کر ورلڈ بنک اور ایشائی ترقیاتی بنک سے مالی تعاون حاصل کرتے ہوئے ہوٹلز مالکان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرے گی تاکہ وہ اپنے زریعہ روزگار میں اضافے کے ساتھ ساتھ شعبہ سیاحت کے فروغ میں بہتر کردار ادا کرسکیں ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا ا ظہار اُنہوں نے جمعرات کے روز کلام ، سوات اور شانگلہ کے وفود سے پشاور میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
وفودنے پاکستان عوامی ورکر پارٹی کے چےئرمین فانوس گجر اور حاجی اسرار خان کی قیادت میں معاون خصوصی سے ملاقات کی اور درپیش مشکلات سے انہیں آگاہ کیا ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ تحریک انصاف نے انتخابات کے دوران عوام سے جو وعدے کئے تھے اُن پر من وعن عمل کیا جارہا ہے اور عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے تمام دستیاب وسائل برؤئے کار لائیں جارہے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔ اور انہیں ایک ایک کر کے حل کیا جائے گا ۔ اُنہوں نے کہا کہ سیلاب سے تباہ ہونے والے ہوٹل مالکان کے لئے واحد زریعہ روزگار تھے ۔ جن کی تباہی سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے جس کا حکومت کو پورا احساس ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ انہیں ایک اچھا امدادی پیکج فراہم کیا جاسکے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.