لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا

جمعرات 26 مارچ 2015 17:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزمندی کا رجحان رہا۔ایل ایس ای 25انڈیکس103.74پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5108.87 پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر75کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔5کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 26کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ44 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل14لاکھ30ہزارحصص کا کاروبار ہو ا ۔

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ7لاکھ73 ہزار500حصص۔ کے اے ایس بی بنک لمیٹڈ کے1 لاکھ 2ہزار حصص۔ عسکری بنک لمیٹڈ کے78ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.56روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت3.78روپے کم ہو گئی۔