ریلوے اسٹیشن میر پور خاص(سندھ) کے ریزرویشن آفس کو کمپیوٹر کے ذریعے ملک بھر سے منسلک کر دیا گیا

جمعرات 26 مارچ 2015 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) ریلوے اسٹیشن میر پور خاص(سندھ) کے ریزرویشن آفس کو کمپیوٹر کے ذریعے ملک بھر سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز محمد جاوید انور بوبک نے گزشتہ روز میر پور خاص کمپیوٹرائزڈ ریزرویشن آفس کا افتتاح کیا۔ دریں اثناء محمد جاوید انور بوبک اور فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز میاں ارشد کی زیرقیادت معائنہ ٹیم کراچی ڈویژن کے 2روزہ سالانہ معائنے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

معائنہ ٹیم میں ریلوے کے پرنسپل آفیسرز اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی شامل تھے۔ 2روزہ معائنے میں ٹنڈو آدم ، کراچی(ڈاوٴن لائن) اور میر پور خاص، حیدرآباد، ٹنڈوآدم(اپ لائن) پر ریلوے تنصیبات ، ریلوے ٹریک، پلوں ، اسٹیشنوں کی عمارات اور ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا، غیر معمولی کارکردگی پر ریلوے ملازمین کو نقد انعامات بھی دیئے گئے۔ اس موقع پر ریلوے حکام نے مسافروں اور یہاں کے شہریوں سے بھی تبادلہٴ خیال کیا گیا جس میں سفر اور مال برداری کے لیے سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز زیرغور آئیں۔

متعلقہ عنوان :