الیکشن کمیشن نے سراج الحق کے استعفے سے خالی ہونے والی صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول جاری کردیا

جمعرات 26 مارچ 2015 17:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کے استعفے سے خالی ہونے والی صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول جاری کردیا ہے‘کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی دو سے تین اپریل کے درمیان جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ ان کی جانچ پڑتال 6 اور 7 اپریل کو ہوگی۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دس اپریل جبکہ ٹریبونل کی جانب سے 15 اپریل کو یہ نمٹائے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی 16 کو واپس لئے جا سکیں گے جبکہ حتمی فہرست 17 اپریل کو جاری کی جائے گی۔