پنجاب بھر میں634ٹریفک حادثات میں8افراد جاں بحق،503زخمی

جمعرات 26 مارچ 2015 17:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 635ٹریفک حادثات میں08افراد جاں بحق جبکہ 503 زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ215افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں273ڈرائیورز ،23کم عمرڈرائیور،343مسافراور110پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ107ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت101ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد69حادثات میں82متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں43حادثات میں44متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل726متاثر ہونے والوں میں سے591مرد اور135خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں107افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور426فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور193زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر514موٹر سائیکلز76آٹو رکشے46موٹر کاریں48مسافربس12ٹرک، اور92دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :