لوٹ مار ،وڈیرہ شاہی اور جھوٹے دعووں کا دور گزر چکاہے،امجدعلی

جمعرات 26 مارچ 2015 17:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ لوٹ مار ،وڈیرہ شاہی اور جھوٹے دعووں کا دور گزر چکاہے اور عوام کو سبز باغ دکھلانے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف شکست سے دوچار کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ پی کے۔82میں تحریک انصاف کے ورکروں کے کنونشن اور عوامی اجتماعات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے وسائل کی کمی کے باوجو صوبے کو ترقی کی جانب گامزن کرنے میں پیش رفت حاصل کی ہے اور یہ پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں اور موجودہ صوبائی حکومت کی بہتر کار کردگی کہ نتیجہ ہے کہ آج دیگر جماعتوں کے لوگ اپنی جماعتوں سے مستعفی ہو کر جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ۔ معاون خصوصی نے پی ٹی آئی ورکروں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی فلاحو بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ان کے مسائل کوحکومتی سطح پر حل کروانے میں بھر پور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کو عوامی مشکلات کا پورا ادراک ہے اور ایک ایسی جمع حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے جس کے تحت اجتماعی نوعیت کے مسائل زیادہ حل ہوں۔