ھنگو، پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن سٹاف کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی،راشد بخاری
جمعرات 26 مارچ 2015 17:19
ھنگو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن سٹاف کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی،انصاف اور میرٹ کی بات کرنے والی صوبائی حکومت بے قاعدگیوں پر کیوں خاموش ہے،pphiکرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا پروگرام ہے صوبائی حکومت اس کو جاری رکھ کر کس کی خدمت کر رہی ہے،پولیو ورکرز جان ہتھیلی پر رکھ کر فرائض انجام دے رہے ہیں انہیں تنگ کرنے والوں کا محاسبہ کریں گئے،سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت کو روکنا ڈپٹی کمشنر ھنگو کی ذمہ داری ہے وہ اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں۔
ان خیالات کا اظہار پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کوہاٹ کے صدر راشد بخاری،ضلعی صدر ھنگو حاجی لقمان گل اورکزئی،ڈسٹرکٹ کو ارڈینیشن کونسل کے چئیر میں حیات وزیر بنگش اور دیگر نے پیرامیڈیکل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع ھنگو کے زیر اہتمام پیرامیڈیکل سٹاف کے کنونشن میں عہدیداروں،ورکروں ،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ضلع بھر سے پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔
ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر حاجی لقمان گل اورکزئی،پیرامیڈیکل ایسوسی یشن ضلع کوہاٹ کے صدر راشد بخاری،گورنمنٹ ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل ھنگو کے چئیر مین حیات وزیر بنگش،پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن اورکزئی ایجنسی کے صدر زاھد اورکزئی،ضلعی جنرل سکریٹری حاجی مستان خان خان اور دیگر مقررین نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں پیرامیڈیکل سٹاف اپنے صوبائی قائدین کی قیادت مین اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے اور ہمارا اتحاد کچھ طاقتوں کو ہضم نہیں ہو رہا انہوں نے کہا کہ انصاف اور کرپشن فری معاشرے کے نعرے لگانے والے صوبائی حکمران صوبے میں کرپشن سے آلودہ hhpiپروگرام کا اجرای چاہتی ہے مگر ہم اس پروگرام کو مسترد کرتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ قائدین کو اکاوشوں سے ہمارے بہت سے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں تاہم پیرامیڈیکل سٹاف محدود پرائیویٹ پریکٹس اپنا حق سمجھتی ہے اس کے علاوہ ہمارے پولیو ورکرز کو ہراسان کیا جا تا ہے جس کی مزمت کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ پی ٹی ائی ایک طرف کہتی ہے کہ ہم محکموں میں سیاسی مداخلت نہیں کریں گئے مگر ھنگو میں یہ مداخلت خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جس کو روکنا ڈپٹی کمشنر ھنگو کی ذمہ داری ہے اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کا پاس کرنا چاہیےْ۔ورکر کنونشن میں مقررین نے اپ گریڈیشن کا مطالبہ ماننے پر صوبائی قائدین ،وزیر اعلی پرویز خٹک اور وزیر خزانہ مظفر سید اور وزیر صحت شہرام ترکئی کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کو دھرایا کہ سٹاف اور محنت کشوں کے حقوق پر کسی صورت کمپرومائیز نہیں کیا جائے گا۔اس موقعہ پر پیرامیڈیکل سٹاف نے اپنے اپنے مطالبات بھی پیش کیے۔اور ان مسائل سے عہدیداروں کو اگاہ کیا جن کا انہیں سامنا ہے۔پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن کے صدر حاجی لقمان گل اورکزئی نے جائز مطالبات اور مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
ڈالر 37 پیسے مہنگا،کرنسی مارکٹ نے رپورٹ جاری کر دی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافہ سے دو لاکھ 52 ہزار 200 سو روپے تک بڑھ گئی
-
برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.