کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن منطقی انجام پہنچایا جائیگا ‘ جام کمال خان

جمعرات 26 مارچ 2015 17:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) پٹرولیم وقدرتی وسائل کے وزیر مملکت جام کمال خان نے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن منطقی انجام پہنچایا جائیگا ‘ پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پی پی آئی کے درمیان جو ڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے سمجھوتہ خوش آئند اقدام ہے جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں ہو رہا، آپریشن سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا انہوں نے کہا کہ آپریشن سے دہشت گرد عناصر کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے‘ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جسے احسن طریقے سے پورا کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو احترام کی نظر سے دیکھتی ہے لیکن سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی جماعت میں دہشت گرد عناصر کو جگہ نہ دیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پی پی آئی کے درمیان جو ڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے سمجھوتہ خوش آئند اقدام ہے ۔

متعلقہ عنوان :