لازمی ،مفت تعلیم کے قانون کو صوبائی حکومت عملی بنانے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہیں، اسد قیصر خان

جمعرات 26 مارچ 2015 16:50

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) لازمی اور مفت تعلیم کے قانون کو صوبائی حکومت عملی بنانے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہیں تعلیم ہی واحد زریعہ ہے جو ملک و ملت کو بام عروج پر پہنچاسکتاہے ، غیر سرکاری تنظیموں کا تعاون حکومت کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوابی کے ایک مقامی ہوٹل میں سماجی تنظیم ایس بی آر سی کے زیر اہتمام وی کین کے تعاون سے صوبائی چلڈرن اسمبلی کے موقع پر سپیکر خیبر پختونخواہ اسد قیصر خان نے اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر ضلع مردان ضلع نوشہرہ اور ضلع صوابی سکولوں کے چلڈرن کلبز نے اسمبلی میں حصہ لیا پروگرام تین نشستوں پر محیط تھا پہلے سیشن کے مہمان خصوصی ایم پی اے عبدالکریم خان اور صدارت ڈپٹی کمشنر صوابی مطیع اللہ خان تھے دوسری نشست میں ایم پی اے عائشہ نعیم مہمان خصوصی کے طور پر حاضرین سے مخاطب ہوئی جب کہ آخری سیشن عوامی جمہوری اتحاد کے جنرل سیکریٹری سابق ناظم حاجی بلند اقبال ترکئی کی صدارت میں منعقد ہوا سٹیج کے فرائض سید عارف شاہ نے ادا کئے صدر ایس بی آر سی روح لالمین نے خطبہ اسقبالیہ پیش کیا وی کی کے پروگرام آفیسر ذوہیب صدیقی نے پروگرام کے مقاصد بیان کئے تقویم الحق نے آرٹیکل 25-Aکے بارے میں کہا کہ اسمبلی کا مقصد یہ ہے کہ حکومت کے منظور کردہ قانون لازمی اور مفت تعلیم 5سے16سال کے ہر بچے کا حق ہے کو عملی بنا ہے صوبائی حکومت اس کیلئے اقدامات اٹھائیں اس موقع پر بچوں نے چاروں گروپوں میں تقسیم ہوکر مسائل کی نشاندہی پر قرارداد پیش کئے اور ساتھ ہی مختلف ملی نغمے ایجوکیشنل ڈرامہ،APS Sondٹریبیوٹ کیا اور آرٹیکل 25-Aپر تقاریر کئے ایم پی اے عائشہ نعیم ،حاجی بلند اقبال ترکئی نے الگ الگ خطاب کی مہمان خصوصی اسد قیصر نے چلڈرن کلب کی تاریوں میں رضاکاروں کو شیلڈز دئے جب کہ ایس بی آر سی کی جانب سے اسد قیصر کی صوابی کیلئے ترقیاتی اور تعلیمی خدمات کے اعتراف کے طور پر سوینیئر پیش کیا ہونہار طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اسد قیصر نے اپنے خطاب میں کہا صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے پہلی بار بجٹ میں تاریخی اضافہ کیا ہے نوکریوں کو میرٹ پر کرنے اور سفارشی عنصر کے مٹانے کیلے این ٹی ایس ٹیسٹ کو رائج کیا صوابی میں گجوخان میڈیکل کالج ستمبر سے کلاسیں شروع کرے گی وومن یونیورسٹی صوابی کے فیمیل ایجوکیشن کیلئے مثال ثابت ہوگا دس ارب روپے سے ذائد فنڈز سے ترقیاتی کام شروع کئے ہیں انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ آج کے بچوں میں تعلیم سے محبت اور اعلیٰ پائے کا شعور پایا جاتا ہے اور یہی ہماری مستقبل کی کامیابی ہے بلدیاتی الیکشن نذدیک ہے عوام کے تعاون سے پی ٹی آئی کامیابی حاصل کرکے نثلی سطح پر ترقی کو یقینی بنائے گی انہوں نے ایس بی آر سی صوابی کی کامیاب چلڈرن اسمبلی کی انعقاد پر مبارکباد دی اور حکومت کی جانب سے بچوں کے تعلیم و ترقی کیلئے ہر قسم خدمات سرانجام دینے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :