صحافیوں کی فلاح وبہبودکیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی،مولانالطف الرحمن

جمعرات 26 مارچ 2015 16:50

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراورجے یوآئی کے پارلیمانی لیڈرمولانالطف الرحمن نے کہاہے کہ صحافیوں کی فلاح وبہبودکیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔ہماری کوشش ہے کہ عوام کی بہتری کیلئے کام ہو۔پی ٹی آئی اسمبلی توڑنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔یہ عوام کامنتخب ادارہ ہے۔اسکودھمکیاں دیناکسی کاحق نہیں اورنہ اختیارہے۔

مثبت سیاست کوپروان چڑھارہے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان کی تعمیروترقی کیلئے جے یوآئی کے کردارکونظراندازنہیں کیاجاسکتا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ پریس کلب میں نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے موقع پرمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے اس موقع پرنومنتخب صدراحمدخان کامرانی‘جنرل سیکرٹری محمداقبال بھٹی‘فنانس سیکرٹری عبدالشکوراسترانہ اورپریس سیکرٹری محمدریحان سمیت دیگر عہدیداران سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں مولاناحماداللہ فاروق‘حافظ محمدشاہد‘راجہ شوکت علی‘ایس پی اوکے ریجنل ہیڈشفیع اللہ بلوچ‘اشفاق ایڈووکیٹ‘سابق ایم پی اے عبدالحلیم قصوریہ ‘سرکاری اداروں کے سربراہان‘انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران ودیگرموجودتھے۔مولانالطف الرحمن نے کہاکہ انشاء اللہ اسی سال ہماری کوششوں سے لفٹ کینال منصوبے کاافتتاح ہوگا۔

حکومت سے رابطے میں ہیں۔آئندہ بجٹ میں لفٹ کینال کیلئے خاطرخواہ رقم مختص ہوگی۔لفٹ کینال سے علاقے میں زرعی انقلاب آئیگااورلوگوں کوروزگارملے گا۔انہوں نے کہاکہ گوادرکاشغرروٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ڈیرہ اسماعیل خان سے یہ روٹ گزرے گا۔جس سے نہ صرف فاصلہ کم ہوگابلکہ اسکی لاگت میں بھی کمی آئیگی۔مولانالطف الرحمن نے کہاکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سابقہ سال بھی بجٹ لیپس ہوا اوراس سال بھی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے خیبرپختونخواہ حکومت صرف بیس سے پچیس فیصدبجٹ خرچ کرسکے گی اورباقی بجٹ لیپس ہوجائیگا۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی پالیسیاں غیرسنجیدہ ہیں۔صرف باتوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم اورصحت کے شعبہ میں انہوں نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ کے الیکشن میں ہم پردھاندلی اورچوری کاالزام لگانے والوں نے ثابت کیاہے کہ انہوں نے سب سے بڑی ہارس ٹریڈنگ کی اورووٹ چوری کئے جسکی فیلنگ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے خودکی۔

پی ٹی آئی کی سیاست میچیورسیاست نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں امن وامان کی صورتحال ابترہے۔بھتہ خوری میں ایک ہزارفیصداضافہ ہواہے۔اغواء برائے تاوان میں اضافہ ہواہے۔تاجرصوبہ چھوڑرہے ہیں۔عمران خان کہتے ہیں کہ ہم نے پولیس کوغیرسیاسی ادارہ بنادیاہے۔ہمیں سمجھ نہیںآ تی کہ ایسے الفاظ وہ کس لئے کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام آئندہ بلدیاتی انتخابات میں سہ فریقی اتحادکے تحت حصہ لیگی۔

ن لیگ بھی اس اتحادمیں شامل ہوسکتی ہے۔ہمارے دروازے بندنہیں ہیں۔دروازہ کھلاہے۔ہماری کوشش ہے کہ ن لیگ بھی بلدیاتی انتخابات میں ہماراساتھ دے۔انہوں نے کہاکہ اکیسیویں ترمیم میں مذہب کے استعمال پرہمیں اعتراض ہے۔ملک اورریاستی اداروں کیخلاف کوئی اسلحہ اٹھائے تووہ دہشتگردی ہے۔انہوں نے کہاکہ میاں محمدنوازشریف اس حوالے سے ہمارے تحفظات کودورکرنے کیلئے عنقریب آل پارٹیزکانفرنس بلاکربائیسیویں ترمیم لارہے ہیں۔مولانالطف الرحمن کوڈیرہ پریس کلب میں علاقے کی روایتی لنگی بھی پہنائی گئی۔