بھارت ،ایک سال میں پیدائش سے قبل 17 ہزار لڑکیوں کا قتل

جمعرات 26 مارچ 2015 15:32

بھارت ،ایک سال میں پیدائش سے قبل 17 ہزار لڑکیوں کا قتل

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک سال کے دوران 17 ہزار لڑکیاں پیدائش سے قبل اپنی ماوٴں کے پیٹ میں ہی قتل کردی گئیں۔بھارتی میڈیاکے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ مدھیہ پردیش میں ایک سال کے دوران 17 ہزار لڑکیاں پیدائش سے قبل اپنی ماوٴں کے پیٹ میں ہی قتل کردی گئیں۔محکمہ صحت کے مطابق 2000ء سے 2011ء کے دوران مدھیہ پردیش کے شہر اندور کی آبادی میں لڑکیوں کی تعداد بھی مسلسل کم ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تعلیم اور کاروبار کے حوالے سے ریاست مدھیہ پردیش میں ترقی یافتہ ہونے کے باوجود یہاں ایک ہزارمردوں کے مقابلے میں محض 917 خواتین ہیں، جبکہ مدھیہ پردیش میں ایک ہزار مردوں کے مقابلے میں 918 خواتین ہیں۔ جبکہ گوالیار میں تو یہ شرح صرف 811 ہے۔چھ سال کی عمر کی بچیوں کی تعداد میں ڈھائی فیصد تک کمی ہوئی ہے۔حال ہی میں کیے گئے ایک سروے یہ انکشاف ہوا کہ اندور شہر کے میں کچھ سالوں کے دوران الٹراساوٴنڈ سینٹرز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔الٹراساوٴنڈ کے ذریعے ماں کے پیٹ میں صنف کا علم ہوجانے کے بعد یہاں اکثر لوگ حمل ضایع کروادیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :