ملتان،پولیس موبائل کی زد میں آکر طالبہ زخمی، طلبہ اور تاجروں کا احتجاج

جمعرات 26 مارچ 2015 15:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) ملتان میں پولیس کی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی، گاڑی کی زد میں آکر فرسٹ ائیر کی طالبہ شدید زخمی ہوگئی، واقعہ کے خلاف طلبہ تاجروں اور اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

بوسن روڈ پرپولیس وین تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی جس کی زد میں آکر فرسٹ ائیر کی طالبہ شدید زخمی ہوگئی ، واقعہ کیخلاف طلبہ اور تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائرجلا کر روڈ بلاک کردیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ، انکا کہنا تھا کہ پہلے بھی یہاں ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں، اگر پولیس حکام ذمہ داروں کوسزاء دیتے تو آج یہ واقعہ نہ ہوتا، زخمی طالبہ کوتشویشناک حالت میں نشتراسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ موت وحیات کی کشمکش میں ہے۔

متعلقہ عنوان :