یمن میں پاکستانی مشن بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،یمن میں مقیم پاکستانیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی،سعودی عرب نے یمن کی صورتحال سے متعلق رابطہ کیا ،جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے،اقوام متحدہ کی قرار دادیں تسلیم کرتی ہیں کہ کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ ان کی مرضی سے کیا جائے،آسیہ اندرابی واقعے سے کشمیریوں کے پاکستان کیلئے جذبات سامنے آ گئے،سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین کے ساتھ رابطہ میں ہیں، متاثرین کو امداد فراہم کی جا رہی ہے‘ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی ہفتہ وار بریفنگ

جمعرات 26 مارچ 2015 15:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ یمن میں پاکستانی مشن بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،یمن میں مقیم پاکستانیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی،سعودی عرب نے یمن کی صورتحال سے متعلق رابطہ کیا ہے،جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے،اقوام متحدہ کی قرار دادیں بھی تسلیم کرتی ہیں کہ کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ ان کی مرضی سے کیا جائے،آسیہ اندرابی واقعے سے کشمیریوں کے پاکستان کیلئے جذبات سامنے آ گئے،سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین کے ساتھ رابطہ میں ہیں، متاثرین کو امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

وہ جمعرات کو ہفتہ وار نیوز بریفنگ دے رہی تھیں۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ یمن میں پاکستانی مشن بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،یمن میں بحران کے حوالے سے سعودی عرب نے پاکستان سے ہنگامی رابطہ کیا ہے اورہم اس معاملے پر ابھی غور کر رہے ہیں،یمن میں پاکستان مشن کو الرٹ کر دیا گیااور پاکستانیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تسنیم اسلم نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلوں کے تحت تھائی لینڈ سے قیدی لائے گئے، پاکستانی قیدی زیادہ تر منشیات کے کیسز میں پکڑے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ عوامی امنگوں سے مطابق حل ہونا چاہیے،جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے،اقوام متحدہ کی قرار دادیں بھی تسلیم کرتی ہیں کہ کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ ان کی مرضی سے کیا جائے،آسیہ اندرابی واقعے سے کشمیریوں کے پاکستان کیلئے جذبات سامنے آ گئے،سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ساتھ رابطہ میں ہیں، متاثرین کو امداد فراہم کی جا رہی ہے، کشمیری بھارتی شہری نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے ملزمان بھارت میں آزاد پھررہے ہیں، سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کو مدد فراہم کی جا رہی ہے، بین الاقوامی قوانین میں سزائے موت کی ممانعت نہیں ہے، چین کے صدر کا دورہ پاکستان حتمی ہے تاہم ابھی تک تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔