عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

جمعرات 26 مارچ 2015 14:54

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزخام تیل کی قیمتوں میں اضافے کارجحان دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت لائٹ سویٹ خام تیل کے جون کیلئے سودے ایک ڈالر76سینٹ اضافے کے بعد45.72ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی آئل کے جون کیلئے سودے ایک ڈالر 37سینٹ اضافے کے ساتھ 56.48 ڈالر فی بیرل میں طے پا ئے ۔