گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

جمعرات 26 مارچ 2015 14:53

گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) پام آئل کی قیمتیں گرنے سے پاکستان میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا، خریداری کی کمی کی وجہ سے پام آئل کی فی ٹن خرید 1.37 فیصد کم ہو کر 591 ڈالر ہو گئی ہے. ماہرین کے مطابق پام آئل کی قیمتوں میں کمی کیوجہ سے پاکستان میں بھی تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے. ماہرین کے مطابق ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد یہ مطالبہ زور پکڑنے لگا کہ ملکی سطح پر تیار ہونے والے تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تیل اور گھی ملز مالکان اور حکومت کے مابین مذاکرات ہوئے اور قیمتوں میں کمی کر دی گئی. اب عالمی سطح پر پام آئل اور ویجی ٹیبل آئل کی قیمتیں گرنے سے ملک میں بھی تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔