بجلی درآمد،وسط ایشیا اور جنوبی ایشیائی ممالک میں معاہدہ جلد متوقع
جمعرات 26 مارچ 2015 14:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) وسط ایشیا اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان بجلی کے درآمدی معاہدے پر دستخط آئندہ ماہ ہوں گے، تاجکستان پاکستان کو سال دو ہزار اٹھارہ کے اختتام تک ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق کاسا ون تھاوزنڈ منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مذاکرات استنبول میں ہوئے، جس کے تحت اپریل میں معاہدے پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے، تاجکستان پاکستان کو براستہ افغانستان ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا، عالمی بینک کی جانب سے دوہزارچودہ میں کاسا منصوبے کی منظوری دی گئی تھی، پاکستانی حکام کے مطابق منصوبے کی مجموعی لاگت ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر ہے، جس میں پاکستان تیس کروڑ ڈالر سے ٹرانسمیشن لائن اور کنورٹر اسٹیشن تعمیر کرے گا۔
عالمی بینک اسلامی ترقیاتی بینک اور دیگر مالیاتی ادارے امداد فراہم کریں گے۔ منصوبہ دوہزار اٹھارہ میں مکمل ہوگا۔مزید تجارتی خبریں
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دبائو سے تیزی مندی میں تبدیل ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.