فرحان اختر کتابیں پڑھنے کے شوقین ہو گئے

جمعرات 26 مارچ 2015 14:33

فرحان اختر کتابیں پڑھنے کے شوقین ہو گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) کتب بینی بالی ووڈ اداکار فرحان اختر کا نیا مشغلہ بن گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار فرحان اختر نے نیا مشغلہ اپنا لیا ہے، اب وہ کتابیں پڑھنے کے شوقین ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وہ سفر میں بھی ضروری سامان کے ساتھ ایک اضافی کتابوں کا بھی بیگ رکھتے ہیں جس میں سیاحت، بائیو گرافی اور دیگر دلچسپ موضوعات کی کتابیں ہوتی ہیں۔ ایئر پورٹ پر ٹرانسٹ لاؤنچ میں کتابیں پڑھتے ہوئے ہی دکھائی دیتے ہیں. اداکار نے حال میں فلم دل دھڑکنے دو کی عکسبندی مکمل کروائی ہے۔ یہاں بھی پر تعیش بحری جہاز پر عکسبندی کے دوران فراغت میں وہ کتابیں پڑھا کرتے تھے۔