کبھی کسی سے حسد نہیں کی اوردوستوں کی کامیابی پر خوشی ہوتی ہے ‘لائبہ خان

جمعرات 26 مارچ 2015 14:18

کبھی کسی سے حسد نہیں کی اوردوستوں کی کامیابی پر خوشی ہوتی ہے ‘لائبہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ کبھی کسی سے حسد نہیں کی اوردوستوں کی کامیابی پر خوشی ہوتی ہے ،آج تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ،میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کوئی کام نہ کروں جس سے میرا کیرئیر داغدار ہو ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں دوسروں کی کامیابی پر ہمیشہ خوش ہوتی ہوں اور کبھی کسی سے حسد نہیں کی ۔ میرے ساتھ کئی مواقعوں پر یہ معاملہ ہوا ہے لیکن میں اس طرح کی چیزوں کو نظر انداز کر دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر یہ مقام حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں ۔