گوجرانوالہ ‘ یکطرفہ محبت کے شکار جنونی لڑکے نے نوبیاہی دلہن کو قتل کیا پھر خودکشی کرلی

جمعرات 26 مارچ 2015 13:55

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) گوجرانوالہ میں یک طرفہ محبت کے شکار جنونی لڑکے نے نوبیاہی دلہن کو قتل کیا پھر خودکشی کرلی ۔

(جاری ہے)

افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں جلال ملنگن میں پیش آیادو دن قبل منزہ کی شادی لاہور کے قیصر سے ہوئی تھی ۔ وہ شوہر کیساتھ میکے آئی تو یک طرفہ محبت کے شکار ندیم نامی لڑکے نے منزہ سے اپنے ساتھ بھاگنے پر اصرار کیا۔ منزہ کے انکار پر ندیم نے اسے گولی مار کر قتل کیا پھر خودکشی کرلی۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :