پاکستان اور امریکہ رواں سال موسم خزاں میں مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے

دونوں ملک 100 سے زائد مشترکہ مشقیں کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ‘ امریکی سینٹرل کمانڈ

جمعرات 26 مارچ 2015 13:18

پاکستان اور امریکہ رواں سال موسم خزاں میں مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) پاکستان اور امریکہ رواں سال موسم خزاں میں مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت مشرق وسطی میں امریکی مفادات کا خیال رکھنے والی امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ دونوں ملک 100 سے زائد مشترکہ مشقیں کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اکتوبر میں شروع ہونے والی ان مشقوں میں فضا، زمینی، بحری اور سپیشل آپریشنز شامل ہوں گے۔دونوں ممالک کے عسکری حکام انسداد دہشت گردی، سول- ملٹری تعاون اور انٹیلی جنس سمیت مختلف موضوعات پر سیمینارز اور دوسرے فورمز میں بھی شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ رواں مہینے پاکستانی اور امریکی عسکری نمائندے مکڈل ایئر فورس بیس، فلوریڈا میں 24ویں پاک-امریکا فوجی مشاورتی کمیٹی میں جمع ہوئے تھے۔