لاہور : مال روڈ پر کلرکوں، ڈینگی ورکرز اور نابینا افراد کے مشترکہ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی معطل، پولیس کی بھاری نفری ایوان وزیر اعلی کے سامنے پہنچ گئی۔

جمعرات 26 مارچ 2015 13:15

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مارچ 2015 ء) : اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج کلرک مال روڈ پر پر پہنچ گئے جہاں ڈینگی ورکز پہلے ہی سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے سراپا احتجاج تھے.

(جاری ہے)

کلرکوں نےمطالبہ کیا ہے کہ دوسرے صوبوں کی مانند ان کو بھی اپ گریڈ کیا جائے جبکہ تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ بھی کیا جائے، احتجاج میں نابینا افراد نے بھی شمولیت اختیار کر لی، نابینا افراد نے حکومت سے ملازمتیں دینے کا مطالبہ کیا ہے، احتجاج کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کی روانی کا سلسلہ رکا ہوا ہے جبکہ شہری متبادل راستے ڈھونڈنے پر مجبور ہیں جس کے باعث ان کو کافی مشکلات کا سامنا ہے. تاہم پولیس کی بھاری نفری ایوان وزیر اعلیٰ کے سامنے پہنچ چکی ہے.

متعلقہ عنوان :