الطاف کو فرعون کہنے والے کبھی انکے” گھر میں پلنے“ کے خواہش مند تھے، عمران جب کراچی میں جلسہ کرتے تھے انکے لئے الطاف کا ”آشیرواد“ اور ”آشیر باد“ دونوں نا گزیر تھے،ایم کیو ایم کے خلاف ایم کیو ایم سب زیادہ کوئی کچھ نہیں کر سکتا،عشرت العباد نے گورنری کا جو آب حیات پی رکھا تھا وہ بھی اب جعلی لگنے لگا ہے‘جمعیت علما اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمدکی اوکاڑہ کے صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 26 مارچ 2015 13:12

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) جمعیت علما اسلام( ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ الطاف کو فرعون کہنے والے کبھی انکے” گھر میں پلنے“ کے خواہش مند تھے، عمران جب بھی کراچی میں جلسہ کرتے تھے انکے لئے الطاف کا ”آشیرواد“ اور ”آشیر باد“ دونوں نا گزیر تھے،ایم کیو ایم کے خلاف ایم کیو ایم سب زیادہ کوئی کچھ نہیں کر سکتا،عشرت العباد نے گورنری کا جو آب حیات پی رکھا تھا وہ بھی اب جعلی لگنے لگا ہے۔

وہ اوکاڑہ کے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

حافظ حسین احمد نے کہا کہ مشترکہ ”م“ رکھنے والے دونوں پنجاب کے میاں اور بی بی کے میاں چل بھی مفاہمت کی ”م“ پر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب جس طرح حکومت اور اپوزیشن میں فیصلے ہو رہے ہیں اس سے دھرنا کیا سب کچھ ہی ”ختم“ ہو جائے گا۔نہ رہے گا بانس اور نہ بجے کی بانسری۔جب ان سے پہچھا گیا کہ سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبد الغفور حیدری کے انتخاب کے خلاف پٹیشن ہو گئی ہے تو انہوں نے قہقہہ لگاتے ہوئے مخصو ص پیرائے میں کہا کہ ”چلو کسی نے تو ہمیں اس قابل بھی سمجھا“انہوں نے کہا کہ پہلے قلم بردار وزیر اعظم کی تقریر لکھتے تھے لیکن شائد اب وردی بردار لکھ رہے ہیں۔