انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بے نظیربھٹوقتل کیس میں مسلسل غیرحاضری پر سابق سیکرٹری داخلہ سمیت ایف آئی اے اہلکاروں کے وارنٹ جاری کردئیے ‘سماعت 30مارچ تک ملتوی

جمعرات 26 مارچ 2015 13:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بے نظیربھٹوقتل کیس میں مسلسل غیرحاضری پر سابق سیکرٹری داخلہسمیت ایف آئی اے کے اہلکاروں کے وارنٹ جاری کرکے سماعت 30مارچ تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزبے نظیربھٹو قتل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کے روبروہوئی ،جہاں پرملزمان ،پولیس کے سابق افسران اوروکلاء پیش ہوئے ،فاضل جج نے گواہان کی موجودگی بارے معلوم کیاجس پرفاضل جج کوگواہان کی عدم موجودگی بارے فاضل جج کوآگاہ کیاگیا،فاضل جج نے گواہان کی مسلسل عدم حاضری پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے سابق سیکرٹری داخلہ کمال شاہ،ایف آئی اے کے عدنان ،نصیر،انسپکٹرنیاز کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ پیشی پر مذکورہ گواہان کوپیش کیاجائے ،جس کے ساتھ ہی سماعت ملتوی کردی گئی۔