سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا سپریم کورٹ کے بطور وکیل وکالت نامہ معطل کر دیا

جمعرات 26 مارچ 2015 13:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا سپریم کورٹ بطور وکیل وکالت نامہ معطل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے گزشتہ روز بغیر وکالت نامے مقدے میں پیش ہونے پر وضاحت طلب کی جس پر عرفان قادر نے عدالت میں ناروا سلوک اور تلخ جملوں کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث عدالت نے عرفان قادر کا سپریم کورٹ کے بطور وکیل وکالت نامہ معطل کر دیا۔

وکیل عرفان قادر کاکہناہے کہ عدالت کو میرے سندھ پولیس کے وکیل ہونے پر اعتراض ہے لیکن میں نے سندھ حکومت کا وکیل بن کر کوئی غلطی نہیں کی۔عرفان قادر نے کہاکہ انہیں جسٹس جواد پر یقین نہیں ہے اور انہیں بینچ سے الگ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی پولیس کسی جج کے ماتحت نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :