حکومتِ پنجاب کا ای سٹیمپنگ پروگرام حکومتی آمدنی میں اضافہ کریگا ،شہریوں کوممکنہ فراڈ سے بچائیگا‘ وزیرکوآپریٹو ملک اقبال چنڑ
جمعرات 26 مارچ 2015 13:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ ای ۔سٹیمپنگ پروگرام نہ صرف حکومت پنجاب کی ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کرے گا بلکہ شہریوں کو جائیداد کے لین دین میں ممکنہ فراڈ سے بھی بچائے گا۔ انہوں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کے باہمی اشتراک سے الیکٹرانک اشٹام پیپر کا پائلٹ پراجیکٹ رواں مالی سال کے دوران گوجرانوالہ میں کام شروع کر دے گا۔
اس منصوبے کی ضرورت اس لئے پیش آئی ہے کہ روائتی طریقہء کار کے مطابق پراپرٹی کی خریدو فروخت کے موقع پر جو اشٹام پیپر استعمال ہوتے ہیں وہ ڈسٹرکٹ ٹریژری آفس سے لیے جاتے ہیں لیکن اس نظام میں نقلی یا جعلی اشٹام پیپر ز کی تصدیق یا خرید و فروخت کو روکنا مشکل کام ہے۔(جاری ہے)
جس سے ہر سال حکومت کو سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پی آئی ٹی بی نے اس مسئلے کے حل کیلئے ای ۔سٹیمپنگ یعنی آن لائن اشٹام پیپر کا نظام متعارف کرایا ہے جس کے تحت اب ایک خود کار طریقہ سے نزدیکی بینک میں سٹیمپ ڈیوٹی جمع کرائی جائے گی اور وہیں سے اشٹام پیپر ملے گا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ طریقے میں شہریوں کو دفاتر کے بار بار چکر بھی لگانا پڑتے تھے لیکن ای۔ سٹیمپنگ میں ان کا قیمتی وقت بھی بچے گا۔اس عمل میں نادرا کے ذریعے اصل خریدار یا فروخت کنندہ کی شناخت بھی ہو گی جس سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے واقعات میں واضح کمی آئے گی جبکہ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی گڈ گورننس پروگرام کی طرف بھی اہم پیش رفت ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.