Live Updates

عمران خان نے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دے دیا

جمعرات 26 مارچ 2015 12:52

عمران خان نے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دے دیا

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ پہلا ورلڈکپ ہے جس میں چار بہترین ٹیموں نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقہ کے خلاف دباؤ میں ہدف کے حصول کے حوالے سے بہترین کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف اعصاب کی جنگ جیت لی اور اب وہ فائنل کے لیے میری فیورٹ ٹیم ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :