پاکستان سے بھاگ کر افغانستان آنے والے طالبان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، افغان صدر
جمعرات 26 مارچ 2015 12:32
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان سے بھاگ کر افغانستان آنے والے طالبان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ امریکی کانگریس سے خطاب میں افغان صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آپریشن کے باعث جنوبی وزیرستان سے طالبان افغانستان کے سرحدی علاقوں میں آرہے ہیں۔ افغان حکومت اپنے ملک میں کوئی تخریبی سرگرمی برداشت نہیں کرے گی۔
اشرف غنی کا کہنا تھا کہ داعش مغربی اور وسط ایشیائی ممالک کے لیے بدترین خطرہ ہے۔ داعش کا مقصد ریاستوں کو تباہ کرنا ہے اور افغانستان ان کے نشانے پر ہے۔ افغان صدر نے امید ظاہر کی کہ قومی مفاہمت کے تحت طالبان کو درست راستے پر لے آئیں گے۔ طالبان کو اس بات کا انتخاب کرنا ہوگا کہ وہ القاعدہ نہ بنیں بلکہ افغان بنیں۔(جاری ہے)
اگر انہوں نے افغان بننے کا انتخاب کیا تو معاشرے میں ان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
بہت سے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے شہروں اور دیہات میں بدعنوانی اور جرائم کے خلاف محب وطن باغی ہیں۔ افغان حکومت جائز شکایات کا ازالہ کرسکتی ہے۔ آئین کے احترام اور قانون کی حکمرانی کو پیش نظر رکھتے ہوئے مذاکرات کے نتیجے میں ہمیں اعتماد ہے، کہ ہم معاشرے میں اْن کی واپسی کا راستہ تلاش کرسکتے ہیں،اشرف غنی نے حامد کرزئی کی جانب سے ایک دو طرفہ سکیورٹی معاہدے پر دستخطوں سے انکار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تب ایک اچھا موقع گنوا دیا گیا، جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات بے یقینی کا شکار ہو گئے۔ تاہم غنی نے زور دے کر کہا کہ اب دونوں ملک اْس نقصان کو پورا کر چکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.