رسالپور : ملک کو اندرونی اور برونی خطرات لاحق ہیں،پاک فضائیہ کو قابل احترام اور بہترین فورس بنائیں گے، پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 مارچ 2015 12:29

رسالپور :  ملک کو اندرونی اور برونی خطرات لاحق ہیں،پاک فضائیہ کو قابل ..

رسالپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 مارچ 2015 ء): رسالپور میں پی ایف اکیڈی میں پاسنگ آؤٹ تقرین منعقد کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے ائیر چیف مارشل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

(جاری ہے)

جس میں ناہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا، تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے تقریب میں حصہ لینے والوں کی کار کردگی کو سراہا جبکہ میڈیا سے بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی خدشات لاحق ہیں، پاک فضائیہ کو ملک کی قابل احترام اور بہترین فورس بنائیں گے ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائی کی مسلح افواج ہم آینگے کے ساتھ دہشت گردوں سے نمٹ رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیان؂بی کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے، ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ جے ایف 7 تھنڈر بہت بڑی نعمت ہے اس پروگرام کو مزید تقویت دی جائے گی.

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند قوم ہے، روس، امریکہ اور دیگر مملاک کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کیا جائے گا، جبکہ پاکستانی عوام کا فوج پر اعتماد ہے ہم قوم کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے.