عارفانہ کلام میری پہچان بن چکا ،ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کرتی رہتی ہوں ‘ حنا نصر اللہ

جمعرات 26 مارچ 2015 11:49

عارفانہ کلام میری پہچان بن چکا ،ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کرتی رہتی ہوں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) گلوکارہ حنا نصر اللہ نے کہا ہے کہ عارفانہ کلام میری پہچان بن چکا ہے ، میرے پرستاروں کی اولین خواہش ہوتی ہے کہ میں فوک گلوکاری کے ساتھ عارفانہ کلام کو زیادہ سے زیادہ وقت دوں ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ بڑے تھوڑے وقت میں خدا نے مجھے عزت اور شہرت عطاء فرمائی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گانا بڑا مشکل فن ہے اور میں آج بھی اس شعبے میں خود کو ایک طالبعلم تصور کرتی ہوں اور ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کرتی رہتی ہوں ۔ نوجوان نسل کو شوقیہ گلوکاروں کو موسیقی کی بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس شعبے میں آنا چاہیے ۔ حنا نصر اللہ نے کہا کہ اچھی اور سریلی آواز خدا کی دین ہے ، تمام سینئر گلوکار میرے آئیڈیل ہیں ، میں نے ان سے بڑا کچھ سیکھا ہے ۔