کراچی ، رینجرز اور پولیس کے چھاپے، 66 جرائم پیشہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

جمعرات 26 مارچ 2015 11:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور اشتہاری ملزمان سمیت 66 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کر کے 66 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیا۔ جرائم پیشہ افراد کو نیو کراچی، موچکو، بلدیہ ٹاون، بھینس کالونی، لیاری، لیاقت آباد اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، اشتہاری اور مفرور ملزمان سمیت جرائم پیشہ افراد شامل تھے ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، اور دیگر سامان برآمد بھی برآمد ہوا۔

متعلقہ عنوان :