فیصل آباد، سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم محمد افضل کو تختہ دار پر لٹکا دیاگیا

جمعرات 26 مارچ 2015 11:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) فیصل آباد کی سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم محمد افضل کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکا دیاگیا،سانحہ پشاور کے بعد مجموعی طور پر 61مجرمان کو پھانسی دی جاچکی ہے ، مجرم محمد افضل سے اس کے اہل خانہ کی آخری ملاقات گزشتہ بدھ کو کروادی گئی تھی، پھانسی کے موقع پر جیل اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

جمعرات کو فیصل آباد سینٹرل جیل میں سزائے موت کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم نے 1995 میں پرانی دشمنی کی بنیاد پر محمد سلیم نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔قتل کا جرم ثابت ہونے پر ضلعی عدالت نے مجرم کو 25 مئی 1995 میں سزائے موت سنائی تھی۔سزائے موت کے خلاف مجرم کی جانب سے اعلیٰ عدالتوں کو کی جانے والی اپیلیں خارج کردی گئی تھیں، جبکہ مجرم کی جانب سے صدرِ پاکستان سے رحم کی اپیل بھی مسترد ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

مجرم سے اس کے اہل خانہ کی آخری ملاقات گزشتہ بدھ کو کروادی گئی تھی۔گزشتہ روز بھی لاہور، ساہیوال، بہاولپور سمیت مختلف جیلوں میں قید سزائے موت کے منتظر6مجرمان کو پھانسی دی گئی ۔خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے گذشتہ سال پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ملک میں پھانسی کی سزاوٴں پر لگی پابندی کو اٹھایاتھا ۔

متعلقہ عنوان :