پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں 133ویں جی ڈی پائلٹ پریڈ، ائیر چیف نے معائنہ کیا
جمعرات 26 مارچ 2015 11:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ2015ء)پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں 133ویں جی ڈی پائلٹ 78ویں انجینئرنگ اور 13ویں ایڈمن اینڈ سروسز کی گریجویشن پریڈ ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی ایئرچیف مارشل سہیل امان نے پریڈ کا معائنہ کیا اور کامیاب ہونے والے گریجویٹس کو بیجز لگائے۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاک فضائیہ کے مختلف شعبوں میں کامیاب ہونے والے گریجویٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایئرچیف مارشل سہیل امان نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔ فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مہمان خصوصی ایئرچیف مارشل سہیل امان کو سلامی دی ۔ اس موقع پر پاک فضائیہ بینڈ فضا میں مسحور کن دھنیں بکھیرتا رہا ۔ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں اعزازت تقسیم کیے اور بیجز لگائے ۔(جاری ہے)
تربیت مکمل کرنے والے افسران میں نو خواتین بھی شامل ہیں ۔
اعزازی تلوار پائلٹ آفیسر احسن نوید نے حاصل کی ۔ پائلٹ آفیسر کاشف حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ٹرافی دی گئی۔ چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی پائلٹ آفیسر احسن نوید کے حصے میں آئی ۔ چیمپئنز سکواڈرن کو قائد اعظم بینر سے نوازا گیا ۔ بہترین مجموعی کارکردگی کی ٹرافی پائلٹ آفیسر محمد اسامہ کو ملی جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ٹرافی فدا محمد نے حاصل کی ۔ چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی ان بیسٹ فلائنگ پائلٹ آفیسر سکندر وسیم کو دی گئی ۔ بہترین مجموعی کارکردگی کی ٹرافی بھی پائلٹ آفیسر فدا محمد خان نے حاصل کی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.