پشاور،ضلعی انتظامیہ کی کاروائی ، پشاور میں ناغے کے روز ہوٹلوں میں گوشت پکاکرفروخت کرنے والے 38افراد گرفتار

بدھ 25 مارچ 2015 23:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں ناغے کے روز ہوٹلوں میں گوشت پکاکر بیجنے پر پشاور میں مختلف مشہورہوٹلوں کے خلاف کاروائی کے دوران 38افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی سی پشاور ریا ض خان محسود کی ہدایت پر اے سی پشاور ممتاز احمد اور ا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالنبی ، احمد کمال ،الطا ف حسین ، محمود احمد نے ناغے کے روز ہوٹلوں میں گوشت پکاکر بیچنے پر معروف ہوٹلوں جس میں دلہ زاک روڈ ، تہکال ، یونیورسٹی روڈ ، جمرود روڈ ، نوتھیہ ، خیبربازار ، شعبہ اور دیگر علاقوں سے 38 افراد کو گرفتارکرلیا ۔

متعلقہ عنوان :