محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی، ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
بدھ 25 مارچ 2015 23:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔بدھ کو محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ ہفتے بھی بادل برسیں گے۔
(جاری ہے)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، بالائی پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں منگل کی شب ہونے والی بارش اور تیز ہواوٴں نے دن کے وقت گرمی کی حدت کم کر دی جبکہ رات کا موسم بھی خوشگوار بنا دیا۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گا۔ آئند24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ سندھ، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان کے علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.