Live Updates

اسلام آباد: ورلڈکپ جیتنے کیلئے فیورٹ کون، عمران خان نے بتا دیا

بدھ 25 مارچ 2015 22:26

اسلام آباد: ورلڈکپ جیتنے کیلئے فیورٹ کون، عمران خان نے بتا دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سابق لیجنڈری کرکٹر اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین ہونے والا کرکٹ ورلڈکپ کا سیمی فائنل ایک یادگار میچ تھا جو نیوزی لینڈ اعصاب پر قابو رکھنے کے باعث جیت پایا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت بہترین فارم میں ہونے کے باعث ورلڈکپ جیتنے کیلئے فیورٹ ہے۔ عمران خان نے دوسرے سیمی فائنل کیلئے بھی اپنی رائے دیتے ہوئے بھارت کو کو آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ انڈیا کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرکے اچھا سکور بنانا چاہیے تاکہ آسٹریلیا پر دباو ڈالا جا سکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :