وزیر داخلہ کے حکم پر تھائی لینڈ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں مبینہ بے قاعدگیوں پر کاروائی کا آغاز، تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل ، 10 روز میں رپورٹ طلب

بدھ 25 مارچ 2015 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تھائی لینڈ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں مبینہ بے قاعدگیوں پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے کر 10دن میں رپورٹ طلب کرلی ، اس سلسلے میں وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کے 5 سینئر افسران سے ایک ہفتے کے اندر جواب طلب کرلیا گیا ۔

و ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے تھائی لینڈ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں مبینہ بے قاعدگیوں نوٹس لیا تھا جس پر اب باقاعدہ کاروائی کا آغاز کردیا گیا اس سلسلے میں وزارتِ داخلہ میں اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی جو آئندہ دس روز میں اپنی رپورٹ وزیرِ داخلہ کو پیش کرے گی۔ذرائع کے مطابق بے قاعدگیوں کے سلسلے میں وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے کے پانچ سینئر افسروں سے جواب طلب کرلیا گیا اور انہیں آئندہ ایک ہفتے میں اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کو لکھے گئے مراسلے میں کہا کہ اس معاملے میں ملوث بنکاک میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں اور افسران کا بھی تعین کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :