این اے 128اور پی پی 160کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کیلئے دائر درخواست کی سماعت 31مارچ تک ملتوی
بدھ 25 مارچ 2015 21:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 160کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کے لئے دائر درخواست کی سماعت 31مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کر لیا۔
(جاری ہے)
تحریک انصاف کے کرامت علی کھوکھر نے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر جبکہ تحریک انصاف کے ہی ظہیر عباس کھوکھر نے (ن) لیگ کے کامیاب رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کیخلا ف انتخابی عذر داری قائم رکھی ہے ۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے ناکام امیدواروں کے وکلاء نے استدعا کی کہ دونوں حلقوں کے ووٹوں اور ریکارڈ کی نادرا کے ذریعے تصدیق کرانے کا حکم صادر کیا جائے ۔ٹربیونل کی ہدایت پر متعلقہ ریٹرننگ افسران نے فارم 14اور15کومعائنہ کے لئے پیش کیا تاہم ٹربیونل نے معائے کو موخر کرتے ہوئے نادرا سے تصدیق کرانے کے لئے دائر درخواستوں پرفریقین کے وکلاء کو بحث سمیٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت31 مارچ تک ملتوی کر دی۔مزید اہم خبریں
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.