یوٹیلیٹی سٹورز سے چینی بدستور غائب‘ اوپن مارکیٹ میں 1.20 روپے کلو کا اضافہ
بدھ 25 مارچ 2015 20:57
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک ماہ سے زائد چینی کی قلت کے باعث ،اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں ایک روپے 20پیسے فی کلو کا اضافہ ہو گیا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر ایک ماہ سے جاری چینی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی لاہور میں یوٹیلٹی سٹور پر چینی دستیاب نہیں تھی۔
(جاری ہے)
جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تھوک مارکیت میں چینی کی 50کلو گرام کی بوری کی قیمت 2660روپے سے بڑھ کر 2720روپے ہو گئی اور چینی کی فی کلو قیمت 53روپے 20پیسے سے بڑھ کر 54روپے 40پیسے فی کلو ہو گئی۔ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی نہ ملنے پر شہریوں نے کہا حکومت ٹریڈنگ کارپوریشن (ٹی سی پی) کے ذریعے شوگر ملز سے چینی خرید کر اس پر سبسڈی دے تاکہ عوام کو سستی چینی مل سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.