کوئٹہ: ایف سی نے کی بروقت کاروائی، ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔

بدھ 25 مارچ 2015 20:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) فرنٹیئر کور کی جانب سے حب کے علاقے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافر کوچ کے ذریعے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف سی کے ترجمان کے مطابق حب کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایران سے آنے والی مسافر کوچ سے 8,500 لیٹر ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے حاصل ہونے والی معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ ایرانی ڈیزل مند، تربت اور گوادر سے کراچی سمگل کیا جانا تھا۔