سندھ حکومت کا پولیس میں ہندو اور عیسائی اہلکار بھرتی کرنے کا اعلان

بدھ 25 مارچ 2015 20:53

سندھ حکومت کا پولیس میں ہندو اور عیسائی اہلکار بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) سندھ حکومت نے پولیس میں ہندو عیسائی اہلکار بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت میں 2ہزار ہندو اور عیسائی سپاہی بھرتی کیے جائیں گے جو کہ مندروں اور گرجا گھروں کی سکیورٹی پر معمور ہونگیں۔

(جاری ہے)

وزیر اقلیتی امور گیان چند کا کہنا ہے کہ بھرتی کیے جانے والے سپاہی پانچ سال تک مختلف گرجا گھروں اور مندروں پر تعینات رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :