راولپنڈی‘ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزائے موت کے 4ملزمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے

بدھ 25 مارچ 2015 20:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء)قتل، ڈکیتی، اقدام قتل اور اغواء برائے تاوان کیسز میں سائے موت پانے والے چار ملزمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیے گئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ کے روبروکیسز کی سماعت ہوئی ،جہاں پرمجرم محمد ریاض کے خلاف تھانہ چواہ سیدن شاہ پولیس میں قتل، اقدا، قتل کا مقدمہ 2000ء میں درج ہوااورملزم کوموت کی سزا سنائی گئی، مجرم نے پھانسی پر عمل درآمد روکنے کی درخواست دی جومسترد کر دی گئی،سرگودھا جیل میں قیدمجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیے گئے ،دوسرے مجرم محمد امیر کو خلاف تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی جانب سے 1998ء میں ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ پرسزاموت ہوئی ،جس پرمعافی کی درخواست کی گئی ،جسے مستردکردیاگیا،تیسرے مجرم ذوالفقار علی کوقتل اوراقدام قتل کے جرم میں پھانسی کی سزاہوئی،جس کے خلاف تھانہ بہارہ کہو پولیس نے 14اپریل 1998ء میں مقدمہ درج کیا،جواس وقت لاہور جیل میں پابند سلاسل ہے، چوتھے مجرم اکرام الحق کے خلاف اغواء برائے تاوان کے جرم میں پھانسی ہوئی،جس کے خلاف تھانہ فتح جنگ پولیس نے 5اپریل 2002ء میں مقدمہ درج ہوا،جو میانوالی کی جیل میں قید ہے، چاروں مجرموں کو 31مارچ 2015ء کو پھانسی دی جائے گی،جس سے قبل ان کی ملاقات ان کے ورثاء سے کروائی جائے گی۔